شفاف طریقے سے سینیٹ انتخابات ہونے چاہے، سراج الدین خان

0

باجوڑایجنسی (حسبان اللہ) شفاف طریقے سے سینیٹ انتخابات ہونے چاہے۔ جمہوریت میں ووٹ کی رازداری ضروری ہونی چاہیے۔ سراج الدین خان۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر مشاورتی کونسل سراج الدین خان نے سینیٹ کے الیکشن کے لیے سیاسی جماعتوں کے جانب سے جاری ہارس ٹریڈینگ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں رازداری نہیں بلکہ شفافیت کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ اگر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا انتخاب کھلے طریقے سے ہو سکتا ہے تو سینیٹ انتخابات میں ایسا کرنے میں کیا قباحت ہے.اگر دولت کی بنیاد پر سینیٹ ارکان منتخب ہوتے ہیں تو اس سے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کی فضا بنے گی کہ وہ 2018ء کے عام انتخابات کو کیسے شفاف بنیادوں پر منعقد کروائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیسے دے کر نااہل لوگوں کے انتخاب کے لیے راہ کھلی چھوڑ دی گئی ہے۔ اسے فوری طور پر بند کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.