قبائلی افراد اب وظیفے کیلیے قومی شناختی کارڈ استعمال کر سکتے ہیں، آرمی چیف

0

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ فاٹا کے قبائلی افراد اب وطن کارڈز کے بجائے اپنے قومی شناختی کارڈز کے ذریعے وظائف حاصل کر سکیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف نے فاٹا کے قبائلی بھائیوں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پہلے عارضی طور پر بے گھر ہونے فاٹا کے عوام کو معاوضے کے لیے شناخت کے طور پر وطن کارڈز جاری کیے گئے تھے لیکن اب ان سے تصدیق کے لیے قومی شناختی کارڈز لیے جائیں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جن افراد کے پاس قومی شناختی کارڈز نہیں ہیں وہ 31 مئی 2018 تک اپنے شناختی کارڈز بنوا لیں اور اس دوران وہ وطن کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فاٹا میں فوجی آپریشن کے آغاز کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کو وفاقی حکومت نے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا اور اس مقصد کے لیے متاثرہ گھرانوں کی شناختی تصدیق کے لیے وطن کارڈز جاری کیے گئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.