فاٹا اصلاحات بل جو کہ قومی اسمبلی سے پاس ہوکر سینٹ میں پاس کرنے کیلئے بھیجا گیا جس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہورہا

فاٹا اصلاحات بل جو کہ قومی اسمبلی سے پاس ہوکر سینٹ میں پاس کرنے کیلئے بھیجا گیا جس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہورہا باجوڑ سیاسی اتحاد حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ فاٹا اصلاحات پر جلداز جلد عمل درآمد کرے اگر حکومت نے فاٹا اصلاحات پر جلد عمل درآمد نہیں کیا تو باجوڑ سیاسی اتحاد ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئی گی احمد شاہ اور احسان الدین کے قتل کے تحقیقات کرکے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ باجوڑ سیاسی اتحاد کے عہدیداروں کا اجلاس سے خطاب
تفصلات کےمطابق باجوڑ سیاسی اتحاد کا ایک اہم اجلاس جیو شینواری ھوٹل خار میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوفی حمید ، قاری عبدالمجید عوامی نیشنل پارٹی کے سید عبدالمنان کاکاجی ملک عطاءاللہ خان لالا ، مسلم لیگ ن کے حاجی راحت یوسف ، گل کریم خان ، پیپلزپارٹی کے خان بہادر حاجی محمد، قومی وطن پارٹی کے سرفراز اور تمام پارٹیوں کے مختلف عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو باجوڑ ایجنسی کے مسائل اُجاگر کرے گی اور آئندہ کے احتجاجی مظاہروں کیلئے حکمت عملی طے کرے گی۔ کمیٹی میں جے آئ سے قاری عبدالمجید ،مولانا وحید گل ، اے این پی سے گل افضل ، پختون خان پی پی پی سے اورنگزیب انقلابی ، خان بہادر ، پی ایم ایل این سے حاجی راحت یوسف ، گل کریم خان ، کیو ڈبلیو پی سے سرفراز ،نوابزادہ پی ٹی آئی سے ڈاکٹر خلیل الرحمان، نجیب اللہ ہلال منتخب ہوئے جو کہ کل کمیٹی مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کیلئے وقت مقرر کرے گی۔

You might also like

Comments are closed.