باجوڑ ایجنسی کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن انکے پاس کھیلوں کے بنیادی سہولیات نہیں

0

باجوڑ ایجنسی کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن انکے پاس کھیلوں کے بنیادی سہولیات نہیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ اور قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے ، تحریک انصاف اقتدار میں آکر اس کے لیے بنیادی اقدامات کرے گی۔ میاں جمال اکبر
باجوڑ ایجنسی کے گردئ گراونڈ پر جاری انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،،فائنل گوسم سٹار کے نام رہا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر رہنما میاں جمال اکبر تھے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 20 سے زائد بہترین ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ میں گوسم سٹار نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 99 رنز بنائے ۔ سہیل خان اور ضیا اللہ نے بالترتیب 31 اور 24 رنز بنائے ۔ جواب میں اتمان خیل گریم کی ٹیم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ سہیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرا ر دیا گیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر رہنما میاں جمال اکبر نے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے نقد 5000 روپے جبکہ تمام کھلاڑیوں میں کرکٹ سامان پر مشتمل کٹ بیگ تقسیم کیے۔ میاں جمال اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہ باجوڑ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن باجوڑ کے جاگیردار حکمران کے وجہ سے ان کو کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہیں اس ٹیلنٹ کی قدر کی گئی کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے میدان نہیں کوئی سہولیات نام کی چیز نہیں ۔ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف باجوڑ کے دونوں حلقوں سے کلین سویپ کرتے ہوئے کامیاب ہوگی۔ اور اقتدار میں آنے کے بعد کھیلوں کے بہتری کے لیے بنیادی اقدامات کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.