باجوڑ ، انڈر 23کرکٹ پلیئرز پی سی بی ٹرائلز اگلے ہفتے منعقد ہونگے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام باجوڑ ایجنسی کے انڈر 23پلیئرز کے ٹرائلز کا اعلان کردیا گیاہے ۔ ٹرائلز کا انعقاد 13اور 14 مارچ کو صبح 8بجے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل کے مطابق ٹرائلز پی سی بی انڈر 19 چیف سیلکٹر علی ضیاء ، ساجد شاہ اور فاٹا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ثاقب فقیر کے زیرنگرانی لیے جائیں گے۔ ٹرائلز صرف فاسٹ بولر اور سپنرز کے لیے جائیں گے ، اس سلسلے میں خواہشمند تمام کھلاڑی باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں اپنے اصلی کاغذات اور تمام دستاویز اپنے ساتھ ضرور لائیں۔
باجوڑ ، انڈر 23کرکٹ پلیئرز پی سی بی ٹرائلز اگلے ہفتے منعقد ہونگے
You might also like