باجوڑ، ناوگئی میں اراضی کی 35 سالہ دشمنی جرگے کی کوششوں سے دوستی میں بدل گئی۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ناوگئی میں اراضی پر 35 سال پہلے دو فریقوں گلو قاضی اور فریق دوم عبدالاحدکے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی جس میں فریق دوم سے افراد حاجی اسرارالدین اور حاجی رحمان الدین مارے گئے تھے۔گزشتہ روز جرگہ ممبران ملک عبدالقیوم ، ملک ہارون خان، ملک خیر محمد ، ملک سلطان محمد ، ملک حاجی باچا ، ملک بہادر وغیرہ کی کوششوں سے یہ دوشمنی دوستی مین بدل گئی۔
اس موقع پر ایم این حاجی بسم اللہ خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے نامز امیدوار شیخ جہانزادہ اور نجیب اللہ خان نے خطاب کیا۔ مقررین نے دشمنی کے خاتمے پر فریقین کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اسی طرح مشران اور جرگہ کے ذریعے علاقے سے تمام دشمنیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔اس موقع پر دونوں فریقوں نے جرگے کے سامنے حلف اٹھا کر آئندہ کے لئے بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔
باجوڑ، ناوگئی میں اراضی کی 35 سالہ دشمنی جرگے کی کوششوں سے دوستی میں بدل گئی۔
You might also like