باجوڑ سیاسی اتحاد نے نیا حلقہ دینے کا خیرمقدم کیا اور الیکشن کمیشن کا شکریہ اداکیا جبکہ حلقہ بندیوں کے تقسیم کار پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آج باجوڑ سیاسی اتحاد کا ایک اہم اجلاس جیو شینواری ہوٹل میں باجوڑ سیاسی اتحاد کے صدر سید عبدالمنان کاکاجی کے صدارت میں ہوا جس میں تمام پارٹیوں کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی جس میں جماعت اسلامی کے صوفی حمید ، میاں صاحب الرحمن ،عوامی نیشنل پارٹی کے سید عبدالمنان کاکاجی ، گل افضل ، امین الرحمن ، شاہ نصیر خان ،تحریک انصاف کے ڈاکٹر خلیل الرحمان ، انورزیب خان ، نیک رحمان ، عبدالحق نے شرکت کی اجلاس میں باجوڑ سیاسی اتحاد نے نئے حلقہ دینے کا خیرمقدم کیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا شکریہ اداکیا جبکہ حلقہ بندیوں کے تقسیم کار پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ عوام کا جو تقسیم کار پر اعتراض ہے اسے دور کیا جائے۔
باجوڑ سیاسی اتحاد نے نیا حلقہ دینے کا خیرمقدم کیا
You might also like