پی ٹی آئ باجوڑ کے سنیئر نائب صدر جلال الدین خان کا حسبان میڈیا آفس کا دورہ
پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر رہنما اور نائب صدر جلال الدین خان نے حسبان میڈیا آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ خان ، سینئر صحافی عرفان اللہ جان ، زاہد جان ، طاہر خان درانی ، محمد بلال یاسر ، سمیع جان موجود تھے۔ اس موقع پر باجوڑ پریس کلب کے صدر اور حسبان میڈیا ٹیم کے روح رواں حسبان اللہ خان نے جلال الدین خان کو تفصیلی بریفنگ دی اور ان کو باجوڑ میں جاری صحافتی خدمات اور علاقے میں صحافتی خدمات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جلال الدین خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسبان اور اس کی ٹیم صحافی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ باجوڑ ایجنسی جیسے سہولیات سے محروم علاقے میں اتنے اعلیٰ پیمانے پر صحافتی خدمات ، ماہنامہ رسالے ، پندرہ روزہ اخبار ، ویب سائٹس اور روزانہ کے بنیاد پر معتمد بریکنگ نیوز کا اجرا قابل ستائش ہیں۔ میں اپنے جانب سے ان کو بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کراتا ہوں۔اس موقع پر حسبان اللہ خان کے جانب سے جلال الدین خان کو پندرہ روزہ اخبار کا تحفہ پیش کیا۔
پی ٹی آئ باجوڑ کے سنیئر نائب صدر جلال الدین خان کا حسبان میڈیا آفس کا دورہ
You might also like