فاٹا اور بلوچستان کےطلباء کے ساتھ ظلم اور ناانصافی بند کی جائے

0

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی طرف سے میرٹ پر سلیکشن اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے مکمل منظوری کے باوجود بھی بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کو میڈیکل کالجز میں داخلہ نہیں دیا جا رہا اور ان کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ ان طلبہ نے گذشتہ کئی دن سے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیا ہے لیکن اب تک فاٹا کے کسی پارلیمنٹرین یا اور کسی نمائندے نے ان کی آواز اور مسئلے کے طرف کوئی توجہ نہیں دی۔
مذکورہ طلبہ نے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے ساتھ ظلم اور ناانصافی فوری بند کیجائے اور اس مسئلے کا جلد ازجلد حل نکال کر ہمارا سال ضائع ہونے سے بچائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.