سید اخونزادہ چٹان کے گھر پر میزائلوں سے حملہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سابق رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر سید اخونزادہ کے گھر پر گذشتہ رات نامعلوم مقام سے میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے وقت سابقہ ایم این اے اپنے گھر میں موجود تھے ، میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، البتہ مکان کو جزوی نقصان پہنچا ، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز اہلکاروں نے پورے علاقے کو گیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ حملے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں اور کارکنوں علاقے کے سیاسی و سماجی قائدین کا اخونزادہ چٹان کے گھر پر تانتا بندھا رہا۔ سید اخونزادہ چٹان نے اپنے پیغام میں تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور احباب کے دعاؤں سے اس حادثہ میں اہل وعیال سمیت محفوظ رہا۔
سید اخونزادہ چٹان کے گھر پر میزائلوں سے حملہ
You might also like