باجوڑ ایجنسی میں ہجرہ آرگنائزیشن کے جانب سے سول کالونی خار میں ورکشاپ کاانعقادکیا گیا ۔ورکشاپ میں تمام لائن آپ ڈیپارٹمنٹ اور آرگنائزیشنز کے نمائندوں کے علاوہ کمیونٹی سے کمیٹیوں کے نمائندو ں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انورالحق نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ہجرہ آرگنائزیشن کے ایجنسی کوارڈینیٹر سالارالدین اور ڈپٹی پراجیکٹ منیجر اسماعیل نے شرکاء کو ہجرہ آرگنائزیشن کے ورک پلان اور کارکردگی سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انورالحق نے کہا کہ باجوڑ کے لوگ گزرے ہوئے سنگین حالات سے بہت متاثر ہو چکے ہیں ۔لہٰذا ان لوگوں کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کریں ۔اُ نہوں نے کہا کہ اکثر آرگنائزیشن کام کے وقت کا خیال نہیں رکھتے ہے جس کی وجہ سے ان کے اکثر کام ادھورے رہ جاتے ہیں ۔ اُنہوں نے ہجرہ آرگنائزیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اپنے صلاحیتیں بروئے کار لاکراپنے کارکردگی مین مزید بہتری لائیں ۔