کمانگرہ چیمپین ٹرافی اختتام پذیر
کمانگرہ میں جاری چیمپن ٹرافی 2018 اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میں میچ بانڈہ ٹائیگر اور شریف خانہ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل میچ 10، 10 اورز پر مشتمل تھا۔شریف خانہ الیون نے ٹاس جیت کرمقررہ اوور میں 93 رنز کا ہدف دیا۔ بانڈہ ٹائیگر نے جواب میں 92 رنز بنا کر میچ برابر کردیا اور بعد ازاں سپر اوورز میں بانڈہ ٹائیگر نے شریف خانہ کو 5 رنز سے شکست دیدی۔ یوں فائنل میچ بانڈہ ٹائیگر نے اپنے نام کرلیا۔ عطاالحق مین آف دے میچ اور زید مین آف دی ٹورنامنٹ کو چن لیا دیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر قاری عبدالمجید تھے۔مہمان خصوصی نے ارگنائزر کمیٹی کیلئے 10000 روپے اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاری عبدالمجید نے کہا کہ جماعت اسلامی فرحت بخش سرگرمیوں کی تائید کرتی ہے اور جماعت اسلامی اقتدار میں آکر بچوں اور جوانوں کے لیے کھیل کے سامان فراہم کریگی۔
کمانگرہ چیمپین ٹرافی اختتام پذیر
You might also like