الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جانب سے باجوڑ ایجنسی سے تیسرا حلقہ واپس لیے جانے کے خلاف باجوڑ ایجنسی کے ہیڈکواٹر خار بازار میں باجوڑسیاسی اتحاد کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ، مظاہرین نے خار بازار میں ریلی نکالی ، سیاہ جھنڈا ہاتھوں میں لیے الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تیسرا حلقہ ہمارا آئینی حق ہے الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں ، ہم اپنا حق لینے کیلئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔اس موقع پر باجوڑ سیاسی اتحاد کے صدر عبدالمنان کاکاجی سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان ، قاری عبدالمجید ، اورنگزیب انقلابی ، صوفی حمید، حاجی حاضر محمد سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تیسرا حلقہ ہمارا آئینی حق ہے الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں ، ہم اپنا حق لینے کیلئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ تیسرا حلقہ ہمیں آبادی کے کثرت کے بناء پر دیا گیا تھا الیکشن کمیشن کو واپس لیے جانے کا اختیار نہیں ،ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور پورے ملک میں کئی حلقوں کا اضافہ کیا جاچکا ہے لہذا باجوڑ کی آبادی اور محل وقو ع کا لحاظ کرتے ہوئے باجوڑ کو بھی تیسرا حلقہ دیا جائے۔ اولاً حلقہ دیا جانا اور پھر بلاوجہ واپس لینا کوئی معنی نہیں رکھتا ۔یہ ہمارا قانونی حق ہے الیکشن کمیشن نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہے ہم اپنا آئینی حق واپس لینے کے لیے ہم احتجاج دھرنوں سمیت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکٹھائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے جانب سے اس ظالمانہ فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں یہ باجوڑ کا ایک آئینی اور قانونی حق ہے جس کو واپس لینے کے لیے ہم آج احتجاجی جلسہ کررہے ہیں اور اس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل بھی دائر کریں گے۔
باجوڑسیاسی اتحاد کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
You might also like