باجوڑ کے 2300 بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر کھول دیئے جائیں۔ اصغرخان

0

باجوڑ کے 2300 بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر کھول دیئے جائیں۔ اصغرخان
باجوڑ ایجنسی میں آپریشن کے بعد شک کے بنا پر 2300 شناختی کارڈ بلاک کردیے گئے ہیں۔ جس کے بنا پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پشتونخوا عوامی ملی پارٹی باجوڑ کے صدر ملک اصغر خان کے قیادت میں باجوڑ پریس کلب کے سامنے بند شناختی کارڈ کے کلیئر کروانے اور کھولنے میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پشتونخوا عوامی ملی پارٹی باجوڑ کے صدر ملک اصغر خان، پریس سیکرٹری عمران ارمان، ناصر خان، جنت خان، رحیم جان سمیت کثیر تعداد میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک اصغر خان نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں بلاک شناختی کارڈ کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوتا جارہا ہے، کچھ عرصہ قبل اس کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس کا کام نہایت سست ہے اور موجودہ حالات میں شناختی کارڈ بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے، خاندان میں ایک فرد کے شناختی کارڈ شک کے دائرے میں آنے کے وجہ سے تمام خاندان کے شناختی کارڈ بلاک کردیئے گئے ہیں جس کے باعث عوام کو سخت تکلیف کا سامنا ہے، ہم حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر کھول دیے جائیں اور اس کے تصدیق کا مرحلہ تیز کردیا جائے، شناختی کارڈ کی تصدیق کے نام پر ہماری تذلیل بند کیجائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے احتجاجی واک بھی کیے اور نعرے بھی لگائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.