باجوڑ کے ٹیلنٹ کو آگے لانا ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد ہے۔ انجینئر بہادر خان

0

باجوڑ سپر لیگ(بی۔ایس۔ایل) کے چیئر مین انجینئر بہادر خان نے اپنے رہائش گاہ پر صحافیوں کے ہمراہ میٹ دی پریس گفتگو میں کہا کہ آئندہ ہفتے باجوڑ سپرلیگ ٹورنامنٹ کا آغاز باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر ہوگا ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد باجوڑ ایجنسی میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ باجوڑ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کل 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں زیادہ تر مقامی کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے وائس چیئرمین حاجی امیر رحمٰن، اظہار الحق عاجز، باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹیڈیم کے زیادہ تر حصوں کو پینٹ کیا جا چکا ہے اور تماشائیوں کی سہولت کیلئے گراؤنڈ کے ارد گرد پانی کا بھی انتظام کر رہے ہیں۔ حاجی امیر رحمٰن نے کرکٹ شائقین سے اپیل کی کہ وہ ان میچوں میں پہلے کی طرح شرکت کرکے ٹورنامنٹ کو شاندار بنانے میں کردار ادا کریں تاکہ ہم دنیا کو یہ پیغام دے سکے کہ ہم بھی پرامن شہری اور کھیل کود سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹورنامنٹ ہر انداز سے ایک شاندار ٹورنامنٹ ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.