پاکستان پیپلزپارٹی باجوڑ کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
باجوڑ ایجنسی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور عہدیداروں کا اہم اجلاس اورنگزیب انقلابی صدر پی پی پی باجوڑ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں باجوڑ میں جاری پیپلزپارٹی ممبر شپ مہم کا جائزہ لیا گیا اور آنے والے الیکشن کیلئے باجوڑ کے تینوں حلقوں سے کنڈیڈیٹ منتخب کرانے پر تمام عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی اور باجوڑ کے تینوں حلقوں کیلئے نئی تنظیم سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر پی پی پی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی نے کہا کہ پی پی پی باجوڑ میں ایک مضبوط قوت ہے اور اس کے نتائج ہم الیکشن میں واضح برتری کے ساتھ دیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی باجوڑ کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس
You might also like