صدر مملکت فاٹا اصلاحاتی بل پر جلد ازجلد دستخط کریں سراج الحق

0

صدر مملکت فاٹا اصلاحاتی بل پر جلد ازجلد دستخط کریں ۔کیونکہ فاٹا کے لوگ مذید صبر کے متحمل نہیں ۔150سیکنڈلز اب بھی نیب کے دفتر میں موجود ہیں ۔نواز شریف کے علاوہ 256افراد کے نام پاناما میں شامل ہے اُن کا بھی احتساب ضروری ہے ۔سُپریم کورٹ باہر ملکوں کو بنک بیلنس منتقل والوں کا سوموٹو ایکشن لیں ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر سیراج الحق نے باجوڑ میں شعبہ تعلقات عامہ فاٹاکے صدر سیراج الدین خان کے رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر صاحب زادہ ہرون الرشید،فاٹاکے امیر حاجی سردار خان ،باجوڑ کے امیر قاری عبدالمجید ،شعبہ تعلقات عامہ فاٹا کے صدر سیرج الدین خان اور قبائیلی عمائدین بھی موجود تھے ۔اس سے پہلے امیر جماعت اسلامی سیراج الحق نعمان خان ڈاگئی کے بیٹے کی موت پراوربعد میں مندیار خان اور شہر یار خان طوفان شاہ کے گھر جاکر اُن کے چاچی کی موت پر اُن کے ساتھ فاتح خوانی کی ۔بعدازاں سیراج الدین خان کے رہائشگاہ پرایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان اور کرپشن فری سیاست کے لئے احتساب بہت ضروری ہے ۔نواز شریف کے علاوہ اور بہت سیاست دانوں کے نام پاناما لیکس میں شامل ہیں اُن کا بھی احتساب ضروری ہے ۔اُنہوں کہا کہ فاٹا اصلاحات کے بل ہو نا نامکمل ہے ۔ہم اسکا خیر مقدم کرتے ہیں ۔لیکن اب فاٹا کو صوبے ضم کرنا ،صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینا اور فاٹا میں بلدیا تی انتخابات کرانا ہے ۔اُ نہوں نے کہا کہ فاٹا کو سی پیک میں شامل کیا جائے اور این ایف سی میں ابادی کے تناسب سے حصہ دیا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ افغانستا ہمارا پڑوسی ملک ہے ہما ا ن سے اچھے تعلقات رکھنا چاہئے ۔بھارت اور دیگر ممالک ہمارے خراب تعلقات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہمارے خلاف افغانستان استعمال کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ دونوں اوانوں سے فاٹااصلاحاتی بل تو پاس ہوا صدر پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس میں مذید تاخیر نہ کریں کیونکہ فاٹا کے لوگ بہت ستائے ہوئے ہیں مذید صبر متحمل نہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.