باجوڑایجنسی کے حلقہ بندیوں اور اس کے تقسیم میں بار بار تبدیلی علاقے کے عوام کیلئے مسائل پیدا کررہی ہے

0

ہم نے ہمیشہ قوم کے مفادات کو مدنظر رکھا اور قوم کے بہتری کیلئے کوششیں کی، باجوڑایجنسی کے حلقہ بندیوں اور اس کے تقسیم میں بار بار تبدیلی علاقے کے عوام کیلئے مسائل پیدا کررہی ہے ہم اس کی بھرپور مخالف کرتے ہیں اور اس مسئلے کے متفقہ حل کیلئے ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ گورنر خیبرپختونخوا انجنیئر شوکت اللہ خان نے صحافیوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑایجنسی کو دیگر ایجنسیوں کے کھاتے میں نہ ڈالا جائے یہاں کے عوام اعلیٰ تعلیم یافتہ اور زندگی کے دوڑ میں کئی شہری علاقوں سے بہتر ہے لہذا باجوڑایجنسی کے عوام کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت اس علاقے کے طرف خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے حلقوں کی ایک بار پر نئی تقسیم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ حکومت آخر کیا چاہتی ہے کیونکہ انتخابات سر پر ہیں اور حلقوں میں نئے تجربے کیے جارہے ہیں لہذا میں حکومت پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایسے امور سے باز آجائیں اور فاٹا اور خاص کر باجوڑایجنسی کو ترقی کے پہلے صف میں شامل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.