پی ٹی آئی نے باجوڑ کیلئے جن امیدواروں کا انتخاب کیا ہے وہ ہمیں قبول ہے میں نے نہ تو نظر ثانی کیلئے درخواست دی ہے اور نہ دینے کا سوچ سکتا ہوں میری تمام تر سپورٹ دونوں امیدواروں کے ساتھ ہے، انشاء اللہ ہم یہ دونوں سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفہ میں دینگے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر نائب صدر نوابزادہ جلال الدین خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر ہم مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہم باجوڑ کیلئے دونوں امیدواروں کو بھرپور سپورٹ فراہم کریں گے۔ میری قربانیاں تحریک انصاف کیلئے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن ٹکٹ کیلئے نظر ثانی کی درخواست نہ تو میں نے دی ہے اور نہ ہی ایسا سوچ سکتا ہوں اور نہ ہی آزاد امیدوار کے طور پر پی ٹی آئی کا ووٹ تقسیم کرونگا اور نہ کسی اور کو کرنے دونگا کیونکہ یہ ہمارے روایات میں سے نہیں جس فرد کو ایک مرتبہ ٹکٹ ایشو کردیا گیا وہ ہمارے لیڈر کا انتخاب ہے تو ہمارا بھی انتخاب ہے ہم آنے والے جنرل الیکشن میں گلداد خان اور گل ظفر خان باغی کو مالی جانی ہر قسم سپورٹ فراہم کریں گے ۔ انہوں نے قائد تحریک عمران خان اور پارلیمانی بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے روایات میں نہیں کہ ایک مرتبہ کسی ممبر کو ٹکٹ دیا جائے اور اس سے دوبارہ ٹکٹ لیا جائے لہذا اپنے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے باجوڑ کے منتخب ممبران پر اعتماد برقرار رکھے انشاء اللہ دونوں ممبران اپنے ٹیم کے تعاون سے یہ سیٹ جیت کر آپ کو تحفہ دی گی۔
نہ ہی آزاد امیدوار کے طور پر پی ٹی آئی کا ووٹ تقسیم کرونگا اور نہ کسی اور کو کرنے دونگا ۔ جلال الدین خان
You might also like