بالم خار میں اب صرف بلاول کا راج ہوگا

0

پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ شمولیتی پرگروام بالم خار تحصیل سلارزئی میں منعقد ہوا
تقریب میں سینکڑوں کے تعداد میں لوگوں نے دوسرے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور آئندہ الیکشن میں سید اخونذادہ چٹان کا ساتھ دینے اور بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر مقامی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالم خار میں اب صرف بلاول کا راج ہوگا۔ نامزد امیدوار سید اخونذادہ چٹان نے اہلیاں علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بالم خار کے لوگوں کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کروں گا اور ثابت کروں گا انہوں نے کہا کہ بالم خار لاورث نہیں بلکہ ایجنسی کا حصہ ہے اور ترقی پر اتنا حق رکھتا ہے جتنا دوسرے علاقوں کا ہے ابھی تک بالم خار کو خوانین نے نظر انداز کر دیا ہے مگر پاکستان پیپلز پارٹی ان کی احساس محرومی دور کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.