باجوڑ کے غریب عوام پر مزید وڈیروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ گلداد خان

0

باجوڑ کے غریب عوام پر مزید وڈیروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے عوام کے ووٹ کے طاقت سے جاگیرداروں کے سیاست کا خاتمہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے نامزدامیدوار برائے حلقہ این اے 40 گلداد خان نے تحصیل چہارمنگ کے علاقے گلوکس میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی باجوڑ کے نامزد امیدوار گلداد خان ، سنیئر رہنما محمد سلیم ، آئی ایس ایف کے صدر اخترگل ، حاجی طور گل نے خطاب کیا۔ شمولیتی پروگرام میں ملک امیر عالم ، شیربہادر ، حاجی نوررحمان ، ملک غلام محمد ، محمد نذیر ، ستانہ گل سمیت درجنوں افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار گلدادخان نے کہا کہ باجوڑ میں گذشتہ تین سال سے باجوڑ پر خوانین اور وڈیرے قابض تھے لیکن عوام اب باشعور ہوچکے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ یہی خوانین ممبر ، وزیر ، سینیٹر اور گورنر کے عہدے تک پہنچ جانے کے باجود اپنے علاقے کے کچھ بھی خدمت نہیں کی لہذا اب ہم تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ عمران خان کو سپورٹ کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.