باجوڑ بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور واپڈا ملازمین کے ہڑتال کے خلاف باجوڑ میں احتجاجی مظاہرہ

0

باجوڑ بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور واپڈا ملازمین کے ہڑتال کے خلاف باجوڑ میں احتجاجی مظاہرہ ، پشاور باجوڑ شاہراہ کئی گھنٹے بلاک ، ضلع بھر میں گذشتہ پندرہ روز بجلی کی سپلائی معطل ہیں ، جس کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل خار علاقہ جار ملا کلی میں مقامی لوگوں نے بجلی کے ظالمانہ بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے باجوڑ پشاور شاہراہ بلاک کیا اور واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی اور بجلی کے بحالی کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ دس دنوں سے واپڈا کے ہڑتال کے باعث بجلی کء سپلائی سارے باجوڑ کو بند ہے جس کیوجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما لعلی شاہ پختونیار نے مظاہرین سے خطاب کیا اور ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ انتظامیہ کے جانب تحصیلدار خان عجم خان آفریدی نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے ، مظاہرین کا کہناتھا کہ جار کا پشت کے طرف تبدیل کیا جانے والے فیڈر واپس بحال کیا جائے جبکہ جار میں تعینات واپڈے کے عملے کو فوری طور پر تبدیل کیاجائے اور ہمیں بجلی کے بحالی جاری کی جائے۔ تحصیلدار عجم خان آفریدی نے مظاہرین کو یقین دلایا کے شام تک ان کی بجلی بحال کردی جائے گی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور باجوڑ پشاور شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.