پختون قوم کیلئے صرف عوامی نیشنل پارٹی نے قربانیاں دی ہیں

0

حلقہ این اے 40۔ عوامی نیشنل پارٹی کااصغر چارمنگ اور راغگان ڈاگ کمر سر میں شمولیتی جلسے ، درجنوں افرادخاندانوں سمیت اے این پی میں شامل ۔ عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن مہم کے سلسلے میں شمولیتی جلسے اصغر چارمنگ اور راغگان ڈاگ کمر سر میں منعقد ہوئے۔جلسوں میں مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد نے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ شمولیت اختیار کرنیوالے افراد نے الیکشن میں گل افضل کے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی گل افضل ، سینئر رہنماء حاجی لعلی شاہ پختون یار، عبدالمنان کاکاجی ، پختون ایس ایف کے صوبائی رہنماء نثار باز ،اے این پی چارمنگ کے صدر داؤد خان اور دیگر نے کہا کہ الیکشن میں جیت اے این پی کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اے این پی پختون قوم کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور پختون قوم کیلئے صرف عوامی نیشنل پارٹی نے قربانیاں دی ہیں ۔گل افضل اور دیگر رہنماؤں نے شمولیت اختیار کرنیوالے افرادکو سرخ ٹوپیاں پہنائی اور اُن کو اے این پی میں شمولیت پر مبارکباد دی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.