باجوڑ ، فاٹا اصلاحات تحریک کے بانی شہاب الدین خان کا حسبان میڈیا آفس کا دورہ
فاٹا اصلاحات تحریک کے بانی اور حلقہ این انے 41 سے نامزد امیدوار شہاب الدین خان نے حسبان میڈیا آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ خان نے شہاب الدین خان کو تفصیلی بریفنگ دی ، باجوڑ ایجنسی میں جاری صحافتی کارگردگی سے آگاہ کیا ، قبائل میں صحافت کے راہ میں حائل روکاوٹوں سے ان کو آگاہ کیا۔شہاب الدین خان نے صحافت کے باب میں حسبان اللہ خان اور ان کی ٹیم کے اعلیٰ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائ۔اس موقع پر حسبان میڈیا پینل ٹیم کے ذاہد جان ، فضل حکیم خان ، نورمحمد بنوری ، بلال یاسر اور سمیع اللہ جان ، بلال خان اور میاں اکرام الدین سمیت اہم اراکین موجود تھے۔ حسبان اللہ خان اور ان کے ساتھیوں کے جانب سے شہاب الدین خان کو باجوڑ نیوز کا تازہ شمارہ بھی پیش کیا گیا۔
فاٹا اصلاحات تحریک کے بانی شہاب الدین خان کا حسبان میڈیا آفس کا دورہ
You might also like