باجوڑ میں واپڈا کے ملازمین کا ہڑتال ختم

0

باجوڑ میں واپڈا کے ملازمین کا ہڑتال ختم ، ضروری سامان فراہم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں عید سے ایک روز قبل 14 جون کو واپڈا ملازم کرنٹ لگنے سے جان بحق۔ جس کے بعد 23جون سے واپڈا ملازمین نے سیفٹی سامان کی ادائیگی تک ہڑتال کا اعلان کیا۔ اور حکومت سے ضروری سامان کے فراہم کا مطالبہ کیا۔ گذشتہ ایک ہفتے سے بجلی کے سپلائی معطل ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بلآخر گذشتہ روز واپڈا کے اعلیٰ حکام نے باجو ڑ میں واپڈا کے ملازمین کو تمام ضروری سامان فراہم کردیا جس میں سیفٹی بوٹ ، ہیلمٹ ، بلٹ ، چینج بلاک ، چینج پولی ، پیٹنگ راڈ ، گریپ وغیرہ شامل ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک اہل کار نے نے کہا کہ ہم گریڈ کے عملے سے مطمئن نہیں کیونکہ یہ پورا سسٹم ہے جس کے وجہ سے ہمارے جوان موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لہذا ہمیں بروقت سامان کی فراہمی یقینی بنائے جائے ۔ مذکورہ سامان کے فراہمی پر ملازمین واپڈا کے اعلیٰ حکام کا شکریہ اداکیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.