سرکاری محکموں کے اہلکار الیکشن مہم اور سوشل میڈیا پر سیاسی سرگرمیوں سے باز رہیں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی. انجنیئر عامر خٹک

0

ضلع باجوڑ کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن مہم اور الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کے پاسداری کو ہرصورت یقینی بنایاجائے اور سرکاری اہلکارالیکشن ڈیوٹیوں میں بھرپور دلچسپی لیں، نیز سرکاری محکموں کے اہلکار الیکشن مہم اور سوشل میڈیا پر سیاسی سرگرمیوں سے باز رہیں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سرکاری محکموں کے اہلکاروں کے اجلاس کی صدارت کے موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے41عارف خان یوسفزئی اور ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے40انورالحق سمیت سرکاری محکموں کے آفیسران ،اہلکاران اور تحصیلداران بھی موجودتھے ۔ اجلاس میں ضلع باجوڑمیں پر امن ۔ غیر جانبدار اور صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بحث کیاگیا ۔اجلاس میں پولنگ اسٹیشنوں کے اندر دئیے جانیوالے سہولیات پر بھی بحث کی گئی اور ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ ڈویژن کے اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی ، پینے کے صاف پانی اور واش روم کی سہولت ہرصورت فراہم کیاجائے اور جن پولنگ اسٹیشنوں میں باؤنڈری وال نہیں ہیں وہاں پر چاردیواری کا بندوبست کیاجائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باجوڑکے ڈپٹی کمشنر (ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر) انجینئر عامر خٹک نے کہاکہ انتظامیہ باجوڑ میں پرامن، ازادانہ صاف اور شفاف انتخابا ت کے انعقاد ممکن بنانے کے لیے تمام وسائل برو ئے کارلارہی ہیں انھوں نے کہاکہ انتظامیہ مکمل طور پر غیر جابندار ہے ۔ انھوں نے کہاکہ انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور امیدواروں سے کہاکہ وہ باجوڑ میں پرامن اور صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائے اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں ۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر عامرخٹک نے تمام محکموں کے اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ الیکشن ڈیوٹیوں میں بھرپور دلچسپی لیں اور اپنے اسٹیشنوں سے دور غیر ضروری سفر نہ کریں اور ضرورت محسوس ہوئی تو مجھے آگاہ کریں ۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو اس بات کا پابند بنایاجائے کہ وہ کسی بھی امیدوار کے الیکشن مہم میں حصہ نہ لیں اور نہ سوشل میڈیا پر کوئی مہم چلائیں ،ایسا کرنے کی صورت میں مذکورہ سرکاری اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.