ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا۔ جماعت اسلامی باجوڑ

0

فری فول ریگنگ کے خلاف جماعت اسلامی کا پریس کانفرنس۔
حاجی سردار خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے دونوں حلقوں میں سابق ایم این ایز کے جانب سے فری فو ریگنگ جاری ہے۔سولر، بیٹریز اور ٹرنسفرمرز کے علاوہ نقدی بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔جبکہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہے۔الیکشن لڑنے والے افراد میں ایسے امیدوار بھی شامل ہے جن کے خلاف غیر ملکیوں سے پیسے لینے کے الزام ہے۔ہم نے الیکشن کمیشن اور ڈی ار او کو درخواست بھی کیا ہے مگر کسی نے ابھی تک ایکشن نہیں لیا ہے۔حاجی سردار خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے تاخیر سے کام لیا تو اس غیر قانونی جرم کو ہم اپنے ہاتھوں سے خود روکنے کی کوشش کرینگے۔پھر حکومت ہم پرقانون ہاتھ میں لینے کا الزام نہ لگائے۔واضح رہے کہ باجوڑ میں الیکشن کمیشن کے رائج کردہ قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے جبکہ حکومت نے بھی خاموشی کا نقاب اڑھ رکھا ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ قبائل حاجی سردار خان ، امیر جماعت اسلامی قاری عبدالمجید ، مولانا وحیدگل ، میاں صاحب الرحمان سمیت دیگر قائدین موجود تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.