آزاد امیدوار ملک سلطان زیب کا الیکشن کمپین زور و شور سے جاری

0

باجوڑ این اے 41 میں آزاد امیدوار ملک سلطان زیب کا الیکشن کمپین زور و شور سے جاری
گذشتہ روز تحصیل لوئی ماموند کے علاقے میاں گانو کورنو میں ملک پرویز کے گاؤں میں ایک بہت بڑا شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گاؤں کے تمام افراد نے متفقہ طور پرآنے والے الیکشن میں آزاد امیدوار ملک سلطان زیب کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔ ملک پرویز اور اس کے خاندان نے ملک سلطان زیب کے لیے گھر گھر کمپین چلانے کا اعلان کیا۔ باجوڑ این اے 41 امیدوار ملک سلطان زیب نے علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ہر حال میں قوم اور علاقے کے لوگوں کے خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.