ہمارے پراجیکٹ کا مقصد زمینداروں کو مال مویشیوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے

0

ہمارے پراجیکٹ کا مقصد زمینداروں کو مال مویشیوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، زمینداروں کو مفت مشورہ دے کر مال مویشیوں کو بروقت ویکسین اور دیگر ادویات دے کر بیماریوں سے بچاؤ کے طریقے سے سکھاتے ہیں۔ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر امتیاز کا باجوڑ اور دیر کے مختلف علاقوں کے زمینداروں سے اور ان کو مال مویشیوں پالنے ، بیماریوں سے بچاؤ کے تدابیر اور دیگر مفت مشورے دیئے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مشرف خان اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ انہوں نے مختلف ڈیری فارمز کے دورے بھی کیے اس موقع پر انہوں نے کہا اچھی نسل کے گائے کراس ہوتے جارہے ہیں۔ اس لیے ہم نے اس محفوظ کرنے کیلئے اس کا علیحدہ ڈیری فارم بنایا تاکہ یہ نسل محفوظ رہے۔ کیونکہ یہ نسل کراس کے مقابلے میں سخت اور پہاڑوں میں آسانی سے چل پھر سکتے ہیں اس کے علاوہ کراس نسل کے مقابلے میں اس میں بیماریاں کم پائی جاتی ہے اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت اس میں زیادہ ہوتی ہے۔ اور سب سے اہم یہ کہ اس کے نسبت اس پر بہت کم خرچ آتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.