الیکشن کے دن سرکاری اہلکاروں کی حاضری ہرصورت یقینی بنایاجائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان

0

ضلع باجوڑ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے دن سرکاری اہلکاروں کی حاضری ہرصورت یقینی بنایاجائے اور غیر حاضری کرنیوالے عملے کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی، الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی ، پینے کے صاف پانی اور واش روم کی سہولت ہرصورت فراہم کیاجائے اور جن پولنگ اسٹیشنوں میں باؤنڈری وال نہیں ہیں وہاں پر چاردیواری کا بندوبست کیاجائے ۔ ان خیالات کااظہارا نہوں نے پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات کے فقدان کے موضوع پر تمام محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 41عارف خان یوسفزئی ، ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 40انورالحق اور سرکاری محکموں کے سربراہان بھی موجودتھے ۔اجلاس میں پولنگ اسٹیشنوں کے اندر دئیے جانیوالے سہولیات ، ٹرانسپورٹ، سکیورٹی کی صورتحال اور میڈیکل ایمرجنسی پر بھی بحث کی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی ، پینے کے صاف پانی اور واش روم کی سہولت ہرصورت فراہم کیاجائے اور جن پولنگ اسٹیشنوں میں باؤنڈری وال نہیں ہیں وہاں پر چاردیواری کا بندوبست کیاجائے تاکہ ووٹرز اور انتخابی عملہ کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ باجوڑ میں پرامن، ازادانہ صاف اور شفاف انتخابا ت کے انعقاد ممکن بنانے کے لیے تمام وسائل برو ئے کارلارہی ہیں انھوں نے کہاکہ انتظامیہ مکمل طور پر غیر جابندار ہے ۔ انھوں نے کہاکہ انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ الیکشن ڈیوٹیوں میں بھرپور دلچسپی لیں اور الیکشن کے دن حاضری کو ہر صورت یقینی بنایاجائے بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.