الیکشن جیت کر انجنیئر شوکت اللہ خان کو وزیراعظم بنائیں گے۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان

0

باجوڑ کے عوام کیلئے ہم نے جو کچھ کیا وہ باجوڑ کے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ، الیکشن جیت کر انجنیئر شوکت اللہ خان کو وزیراعظم بنائیں گے۔ ان خیالات کاا ظہار سینیٹر ہدایت اللہ خان نے گذشتہ روز جار ملاکلے میں انجنیئر شوکت اللہ خان کے ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جلسے سے سینیٹر ہدایت اللہ خان ، جلال الدین خان ، فضل منان خان نے خطاب کیا۔ علاقے کے عوام نے انجنیئر شوکت اللہ خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اور آنے والے الیکشن میں مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ میں اپنے فنڈ سے اس علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر اور پینے کا صاف پانی فراہم کرونگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم الیکشن جیت کر انجنیئر شوکت اللہ خان کو وزیر اعظم بنائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.