بعض امیدوار اتنے مقروض ہوچکے ہیں کہ الیکشن ہار کر بھاگ جائیں گے۔ انجینئر شوکت اللہ خان

0

عنایت کلے میں کئی خاندانوں نے انجنیئر شوکت اللہ خان کے حمایت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں عنایت کلی میں گرینڈ شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انجنئیر شوکت اللہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیگر پارٹیوں کے لیڈران غلط بیانات دے کر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ میں نے گورنر اور وزیر سیفران رہ کر کچھ نہیں کیا ہے۔گورنر رہ کر اگر ایک طرف باجوڑ کا نام پورے ملک میں روشن کیا ہے۔تو دوسرے طرف بجلی گریڈ سٹیشن،تعلیمی ادارے اور سڑکوں کے جال بچھائے ہیں۔مگر بعض ایم ایز نے باجوڑ کے بجائے اپنے جیب بھرنے اور مہنگے مہنگے گاڑیاں خرید کر عیش و عشرت کر رہے ہیں۔ جبکہ بعض امیدوار اتنے مقروض ہوچکے ہیں کہ الیکشن ہار کر بھاگ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انشاءآللہ آئندہ بھی پسماندہ علاقوں کو ترجیح دیں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.