اس بار آپ نے مجھے منتخب کیا تو ناوگئی بازار کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔ انجینئر شوکت اللہ خان

0

اس بار آپ نے مجھے منتخب کیا تو ناوگئی بازار کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔ ناوگئی بازار کیلئے پانی کا مسئلہ، بجلی کا مسئلہ نیٹ کا مسئلہ اور آپریشن سے متاثرہ دوکانوں کی فوری بحالی میری اولین کام ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 40سے آزاد امیدوار سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان کا ناوگئی بازار میں تاجروں کے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناوگئی تاجر برادری کے جانب سے انجنیئر شوکت اللہ خان کے اعزاز میں منعقدہ انتخابی جلسے کا انعقاد کیا۔ تقریب سے انجنیئر شوکت اللہ خان ، بازار صدر علی بہادر ، تاجررہنما حاجی خانہ وادہ ، انجنیئر کامران نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجنیئر شوکت اللہ خان نے کہا کہ نواگئی بازار کی ابتر صورتحال کا مجھے ادرا ک ہے اس بار منتخب ہوکر انشاء اللہ ناوگئی بازار کیلئے پانی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔نواگئی بازار میں سولر لائٹ سسٹم کا انتظام کرونگا۔ علاقے کے عوام نے انجنیئر شوکت اللہ خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آنے والے الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.