باجوڑ کے صدیق آباد بازار میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیاگیا ۔ وا ک میں سماجی کارکنان عطاء الرحمن طورخیل، قاضی عزیز الحق سمیت نوجوانوں او رسکول کے طلباء نے حصہ لیا۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر ووٹ کے اہمیت کے حوالے سے اور ووٹ دو تعلیم کیلئے کے نعرے درج تھے ۔ واک کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ووٹ صرف پرچی نہیں بلکہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ووٹ اُن امیدواروں کو دیں جو تعلیم کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ تعلیم کے میدان میں انتہائی پیچھے ہیں ۔انہوں نے سابق ایم این ایز پر بھی تنقید کی جنہوں نے تعلیم کیلئے کچھ نہیں کیا ۔