بدترین دھاندلی کے باعث ہمارے جیت کو شکست میں بدل دیا گیا ہے جس ہم تسلیم نہیں کرتا ۔ اس وقت تک ہمارا حتجاج جاری رہے گا جب تک شفاف تحقیقات نہیں کیے جاتے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار اور جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے امیر مولانا عبدالرشید نے خار بازار میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف خار بازار میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جے یو آئی باجوڑ کا حلقہ این اے 41 اور حلقہ این اے 40 کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خاربازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرشید، حاجی سید بادشاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے اور بیٹ کے کامیابی کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال کیاگیا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجودہیں۔ پولنگ کے دوران ہمارے ووٹرز کو ہراسان کیا گیا ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔ مظاہرے میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد اس ظلم کے فیصلے کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔