جماعت اسلامی باجوڑ ک زیر اہتمام المرکز اسلامی عنایت کلے میں گرینڈ ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ورکر کنونشن میں پورے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ گرینڈ ورکر کنونشن سے الیکشن میں دونوں حلقوں کے نامزد امیدواروں قاری عبدالمجید اور حاجی سردارخان کے علاوہ مولانا وحید گل ، سراج الدین خان ، صوفی حمید اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری عبدالمجید نے کہا کہ ہم آپ تمام کارکنان اور ذمہ داران کے شکرگذار ہیں کہ آپ نے ہزاروں کے تعداد میں ہمیں ووٹ دیا ۔درحقیقت یہ ہماری جیت ہے ہار نہیں کیونکہ جن لوگوں کو جتوایا گیا ہے وہ دراصل ہمارا حق چھینا گیا ، ہم عوام کے دلوں میں گھر کر گئے ہیں عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ حاجی سردار خان نے کہا کہ آپ لوگوں کے کامیاب کوشش اور جدوجہد کو میں سلام پیش کرتاہوں اور آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ یقیناًآ پ نے عوام کے دل جیت لیے ہیں باجوڑ کے تمام اقوام آپ کے ساتھ ہیں۔ انشاء اللہ ہم اپنے سیاسی اور آئینی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔