پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ الیون چیمپئن بن گیا

0

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر جاری بی سی بی انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا ، جس میں ینگ الیون نے نیشنل کرکٹ کلب کو 11رنز سے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ کلب کے کپتان فیاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ینگ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 23اوورز میں 183رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی اوٹ ہوئے جس میں ساجد نے 54، فضل یوسف نے 36اور خالد نے 35رنز بنائے اور نمایاں سکور رہے ہیں۔ نیشنل کرکٹ کلب کے جانب سے باولنگ کرتے ہوئے طیب نے 3جبکہ مسلم ، امجد اور زبیر نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ جواب میں نیشنل کرکٹ کلب مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور صرف 170 رنز بناسکی۔ جس میں کپتان فیاض نے 54، امجد علی شاہ 42اور بصیر نے 20 رنز بنائے اور نمایاں سکوررہے ۔ معاذ ، خالد ، شاہ فیصل اور مہیرزادہ نے 2,2وکٹیں حاصل کی۔ اسی طرح ینگ الیون نے فائنل میچ 13رنز سے جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ، عبداللہ کو ٹورنامنٹ کو بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا۔آخر میں ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے ممبر مشاورتی سراج الدین خان کے فرزند خالد خان نے ونر ٹیم کیلئے 15000 ، رنراپ ٹیم کیلئے 10000، آرگنائز کمیٹی کیلئے 2500، مین آف دی ٹورنامنٹ محمد عرفان کیلئے 3000 اور مین آف دی میچ خالد کیلئے 2000روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد خان نے کہا کہ کھیل انسانی صحت کیلئے بہت ضروری ہے اور ہمارا خاندان پہلے کی طرح اب بھی ضلع باجوڑ میں سپورٹس کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے اورمیرے والد کے جانب سے سپورٹس کمپلیکس کیلئے منظور شدہ مسجد کے تعمیر کا کام بہت جلد شروع ہوجائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.