باہمی عدم تعاون اور بے اتفاقی کے وجہ سے قوم پر ست سیاست کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شیخ جہانزدہ

0

عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سابقہ صدر شیخ جہان زادہ نے باجوڑ پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ خصوصی گفتگو میں جولائی 2018 کے الیکشن میں قوم پرست پارٹیوں کا شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرست جماعتیں قوم کی نمائندگی اور ترجمانی کے دعوے کرتے چلے آرہے ہیں لیکن قوم پرست کے پر طور پر ان کے تمام دعوے باطل ثابت ہوئے قوم پرستی کے بنیاد پر قائم شدہ پارٹیوں نے اپنے الگ الگ جھنڈے بلند کیے اور اسی طرح علیحدہ علیحدہ اپنا سفر جاری رکھا۔ آپس میں رابطوں اور تعاون کا نام ونشان تک نہیں رہا ، اگر ان کے مابین اختلاف اور انا پرستی کو بالا طاق رکھ کر مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جاتا تو باہم مشترک بنیادوں پر اکھٹا ہونے میں کوئی روکاوٹ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی عدم تعاون اور بے اتفاقی کے وجہ سے قوم پر ست سیاست رفتہ رفتہ کمزور ہوتا رہا جس کے نتیجے میں قومی جدوجہد پر منفی اثرات مرتب ہوئے ۔ لہذا موجودہ صورتحال کے تاریخی تناظر اور زمینی حقائق کے بنیاد پر سائنسی انداز میں از سرنو جائزہ بے حد ضروری ہے۔ حالیہ انتخابی نتائج پختون قوم پرست اور جمہوریت پسند قوتوں کیلئے پارلیمانی تاریخ کا سب سے بڑا لمیہ ہے جس سے عبرت حاصل کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ ہم وسیع تر مفاد ات کے خاطر نیشنلسٹ نظریہ کے مطابق پختونخوا وطن کے قوم پرست اور ترقی پسند پارٹیوں اور ہم خیال دانشوروں کو تجویز دیتے ہیں کہ فوری طور پر پختون متحدہ قومی محاذ تشکیل دیں اور باقاعدہ ادغام کیلئے جامع ڈائیلاگ اور عملی اقدامات کا سلسلہ آگے بڑھائیں تاکہ مستقبل میں وطن دوست قوتیں اور پختون قوم مایوسی اور فکری انتشار کی کیفیت سے نکل سکیں۔ بصورت دیگر احتجاجوں اور رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.