ناقص میٹریل کا استعمال، برخلوزو فٹ بال اسٹیڈیم کی دیوار صرف تین ماہ بعد منہدم

0

ناقص میٹریل کا استعمال، برخلوزو فٹ بال اسٹیڈیم کی دیوار صرف تین ماہ بعد منہدم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے برخلوزو ماموند میں واقع علاقے کا واحد فٹ بال اسٹیڈیم متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور ٹھیکدار کے جانب سے استعمال کیے گئے ناقص میٹریل کے وجہ سے صرف تین ماہ بعد ہی اسٹیڈیم کی دیواریں گر گئی ہیں۔ یاد رہے کہ فٹ بال اسٹیڈیم کیلئے یہ اراضی علاقائی مشر ملک محمد آیاز خا ن نے مفت میں دی ہے لیکن اسٹیڈیم کے تعمیر میں متعلقہ محکمہ کے جانب سے نہایت غفلت سے کام لیا گیا ہے ، دیواروں میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے جس کے باعث صرف تین ماہ بعد دیواریں منہدم ہوچکی ہے۔ ماموند فٹ کلب کے صدر ملک شاہ ولی خان ماموند انتظامیہ، متعلقہ محکمہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذکورہ فٹ بال اسٹیڈیم کی حالت زار کے بارے میں سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.