باجوڑ میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر نگرانی باجوڑ سپورٹس فیسٹول کا آغاز

0

ضلع باجوڑ میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر نگرانی باجوڑ سپورٹس فیسٹول کا آغاز
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس قبائلی اضلاع کے زیر نگرانی باجوڑ سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ آغاز گذشتہ روز باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔ تحصیلدار عجم خان آفریدی نے باقاعدہ طور پر باجوڑ سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر ضلع مہمند سعید اختر ، بخت سردار ، سابقہ سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی اور والی بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اللہ ، باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل ، باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہار الحق سمیت تمام گیمز کے صدور نے شرکت کی۔ اس موقع پر رسہ کشی اور جمناسٹک کے شاندار مقابلے ہوئے۔ ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر اور بخت سردار نے افتتاح کے موقع پر صحافیوں کو تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ یہ سپورٹس فیسٹول 17اگست سے 21اگست تک باجوڑ میں جاری رہے گا۔ جس میں 13گیمز کے کل 920کھلاڑی شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں پہلی مرتبہ ان مقابلوں میں خواتین پلیئرز بھی بیڈمنٹن میں حصہ لے رہی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر محمدنواز خان نے ذاتی دلچسپی اور کوششوں کے وجہ سے اب کھیلوں کے سرگرمیاں مزید ترقی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اختتامی تقریب 21اگست کو سول کالونی خار میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع محمد نواز خان ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.