تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ ہیڈکواٹر خار میں تجاوزات اور گندگی پھیلانے والے دوکانداروں کے خلاف ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمود احمد خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار خار عجم خان آفریدی اور کواٹر ماسٹر سہیل خان کا کریک ڈاؤن ، کئی دوکانداروں کو وارننگ جاری جبکہ سڑک پر قائم ٹھیلوں اور دیگر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔اس موقع پر تحصیلدار عجم خان آفریدی نے کہا کہ بازار میں تجاوزات کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئندہ کیلئے مین سڑک کے کنارے جو ٹھیلے پکڑے گئے تو مالکان کو جیل میں ڈال کر قانونی کی جائے گی۔ انہوں نے دوکانداروں اور ہوٹل مالکان کو بھی صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے کی ہدایت کی۔