باجوڑ لیویز اہلکار نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا نوکریوں سے برطرفی کے خلاف احتجاج

0

ضلع باجوڑسے تعلق رکھنے والے باجوڑ لیویز اہلکار نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے اپنے بے دخلی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اُنہوں نے فاٹاٹربیونل میں کیس جیتا جس کے بعد سرکاری حکام نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا لیکن سپریم کورٹ نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ کرکے فاٹا ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ لیکن ان عدالتی فیصلوں کے باوجود ہم بحال نہیں اور مقامہ حکام کا موقف ہے کہ ہمارے ساتھ صرف 9 آسامی خالی ہے۔ باقی ہمارے ساتھ کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کو مدنظر رکھ کر ہمیں اپنا حق دیا جائے ورنہ تب تک ہمارے احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمیں حکومت کی طرف سے ہمیں یقین دہانی نہ کرائی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.