تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

0

ضلع باجوڑ میں ہلال احمر باجوڑ شاخ کی جانب سے فرسٹ ایڈ رسپانڈرز ٹیم کے نام سے رضاکاروں کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر۔اختتامی دن پر باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں تربیتی مشق کی گئی جس میں تربیت حاصل کرنیوالے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہلال احمر کی جانب سے صدر مقام خار میں ضلع باجوڑ کے رضاکاروں کیلئے تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیاجس میں تحصیل اتمانخیل ، برنگ، سلارزئی ، نواگئی ، خار اور لوئی وڑ ماموند سے رضاکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرسٹ ایڈ قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) شاخ کے سربراہ افتخار احمدآفریدی، ضلعی سیکرٹری ہلال احمرطارق زمان اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ آفیسر کفایت اللہ بھی موجودتھے ۔ تین روزہ ورکشاپ میں رضاکاروں کو بنیادی اور ایڈوانس ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی ۔ جوکہ مذکورہ علاقوں میں پیش آنی والی ہنگامی صورتحال میں فرسٹ ایڈ مہیا کرینگے۔ اختتامی دن پر باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں تربیتی مشق کی گئی جس میں تربیت حاصل کرنیوالے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مشق کے دوران سی پی آر ، کارڈیو وسکولر بحالی، خو ن کے روکنے سمیت وقتی طبی امدادفراہم کرنا اور مریضوں کو طبی مرکز تک پہنچانے کی مشقیں کی گئی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.