زلمی چیمپئن ٹرافی اختتام پذیر ، ٹرافی عاجز کرکٹ اکیڈمی کے نام

0

تفصیلات کے مطابق زلمی چیمپئن ٹرافی کا فائنل باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر عاجز کرکٹ اکیڈمی اور علیزئی سپرسٹار کے درمیان کھیلا گیا ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابقہ قومی فاسٹ بالر اور پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم اور فاٹا کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن حاجی تیمور آفریدی تھے۔ اس موقع پر سابقہ سپورٹس منیجر فضل اکبر خلی ، باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل ، جنرل سیکرٹری اظہار الحق عاجز اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی رہنما حضرت یوسف دانش بھی موجود تھے۔ عاجز کرکٹ اکیڈمی کے کپتان داود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15اوورز میں 186رنز کا ہدف دیا۔ جس میں عبداللہ کے شاندار 122اور عطاء اللہ کے پچاس رنز نمایاں تھے۔ جواب میں علیزئی سپرسٹار مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور یوں عاجز کرکٹ اکیڈمی کے ٹیم نے میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ عبداللہ کو مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ جبکہ عرفان خان کو بہترین بالر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم نے کہا کہ باجوڑ آکر اور یہاں کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ، انشاء اللہ ہم فاٹا سپرلیگ کے ڈرافٹ کے بعد باجوڑ میں زلمی سپرلیگ کا انعقاد کریں گے جس میں ایک فاٹا سپرلیگ کے چیمپن ٹیم جبکہ باقی سات باجوڑ کے بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر سطح پر باجوڑ میں کرکٹ کے سہولیات اور یہاں کے کھلاڑیوں کو مقام دلانے کیلئے آواز اٹھاؤں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.