ایم این اے گل ظفر خان باغی کا تنی ماموند کا دورہ ، تنی ماموند میں زیر تعمیر مدرسہ دارالقرآن کے نئے بلڈنگ کے تعمیر کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر گل ظفر خان باغی نے نئے بلڈنگ کے تعمیر کے کھدائی پر آنے والے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ مدرسے کے طلبہ اور اساتذہ سے اپنے خطاب میں گل ظفر خان باغی نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کے ساتھ ہم ہر وقت تعاون کریں گے اور ان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیں گے کیونکہ یہی مدارس ہمارے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے ذمہ دار ہیں۔ اس موقع پر گل ظفر خان باغی کے ہمراہ پی ٹی آئی باجوڑ کے سنیئر رہنما ملک راحت اللہ اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔