باجوڑ میں پہلی بار برتھ لوکل گورنمنٹ فاٹا سیکرٹریٹ کے تحت برتھ رجسٹریشن کا آغاز

0 4

قبائلی اضلاع میں بچوں کی پیدائش کی شرح ملک کے دوسرے علاقوں کے نسبت نہایت کم ہے ، حکومت پاکستان نے بچوں کی تحفظ کی پالیسی کے لیے بچوں کی پیدائش کے اندراج کو ضروری قراردیتے ہوئے حکومت پاکستان (فاٹا سیکرٹریٹ) کے تعاون سے قبائلی اضلاع میں بھی بچوں کے اندراج کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار برتھ رجسٹریشن کے ایجنسی کوارڈینیٹر ضیاء الرحمٰن اور معاون نصراللہ نے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ خان کے قیادت میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برتھ رجسٹریشن کئی حوالے سے بچوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے جن میں سکالرشپ ، لائسنس کیلئے سمیت کئی مواقع پر بچوں کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رجسٹریشن پیدائش کی عمر سے لیکر 18سال تک کے بچوں کی کیجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ناوگئی میں برتھ سرٹیفکیٹ کا آفس تھا لیکن اس کا طریقہ کار نہایت سست اور پیچیدہ تھا انہوں نے چار سال کے دوران صرف تین سو بچوں کی رجسٹریشن کی ہے جبکہ ہمارا منصوبہ ایک سال کے دوران تقریباً 60ہزار بچوں کی رجسٹریشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بندے مقامی ہسپتالوں اور کمیونٹی سنٹرز میں جائیں گے وہاں سے فارم پُر کروائیں گے اور پھر سیکرٹریٹ سے دستخط اور تمام دستاویزی کام مکمل ہونے کے بعد ان بچوں کو ان کی برتھ سرٹیفیکیٹ ان کے گھر پر مہیا کی جائے گی۔ جس سے عوام کیلئے بہت آسانی ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.