ان خیالات کا اظہار باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب سنیئر نائب صدر سراج الدین خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور باجوڑ کے تمام تجارتی مراکز کے رونقیں دوبارہ بحال کریں گے۔سراج الدین خان نے مزید کہا کہ باجوڑ کے تاجروں کے جو بھی مسائل درپیش ہیں حکومت کے ساتھ مل کر احسن انداز میں حل کرنے کی کوشش کریں گے اور ہر فورم پر ان کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ سراج الدین خان نے بتایا کہ باجوڑ تجارت کے حوالے سے ایک بڑا تجارتی مرکز ہے اور آنے والے وقتوں میں بہت سے ملکی و غیر ملکی یہاں سرمایہ کاری کریں گے اور انشاء اللہ مجھے سے ذاتی طور پر جتنا بھی ہوسکے یہاں پر سرمایہ کاروں کو مدعو کرونگا۔ اور باجوڑ میں بزنس کو اعلیٰ سطح پر پہنچاوں گا۔