باجوڑ میں ہلال احمر کے جانب سے 4لاکھ 12ہزار تقسیم کیے جائیں گے۔ طارق زمان

0

باجوڑ میں ہلال احمر کے جانب سے 4لاکھ 12ہزار تقسیم کیے جائیں گے۔ طارق زمان
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں ہلال احمر پاکستان کے جانب سے چارلاکھ بارہ ہزار مچھردانیاں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے کوارڈینیٹر طارق زمان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں چار لاکھ بارہ ہزار مچھردانیوں کے تقسیم کیلئے 70ڈسٹری بیوشن بیوشن پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ زیادہ پوائنٹ مقرر کرنے سے مچھردانیوں کے تقسیم میں آسانی ہوگی۔ تمام سنٹروں کو مچھردانیوں کی پہنچانی کی ذمہ داری ورلڈ فوڈ نے لی لے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام مچھردانیاں تین سال تک کارآمد ہوتی ہے جبکہ یہ دوائی لگی مچھردانیاں عرصہ دراز تک کارآمد ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں ہم نے 9اکتوبر سے کام کاشروع کیا ہے 12اکتوبر تک تمام سنٹروں میں مچھردانیاں پہنچا دی جائیں گے جس کے بعد تمام سات تحصیلوں میں مقررہ 70مقامات پر 13اکتوبر سے باقاعدہ عوام میں تقسیم کا آغاز ہوگا جو کہ 17ستمبر تک جاری رہے گا۔ایجنسی سرجن ڈاکٹر وزیر خان صافی نے ضلع باجوڑ میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس فراہم کیے ہیں تاکہ تقسیم کے دوران آسانی ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.