باجوڑ یوتھ جرگہ کا لیویز شہدا کے فنڈ کے عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0

باجوڑ بم ھماکے میں تحصیلدار فوا د خان کیساتھ شہید ہونے والے چھ لیویز اہلکاروں کو (شہداء پیکج) نہ ملنے اور موجودہ اور ضلعی انتظامیہ کے غفلت کے خلاف باجوڑ یوتھ جرگہ ممبران نے پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین محمد اسرا ر و یگر ممبران سید صدیق اکبر،ثناء اللہ،فضل سبحان،شاہ خالد،میاں اسماعیل، و دیگر نے کہا کہ باجوڑ میں امن و امان کیلئے لیویز فورس کی قربانیاں لازاوال ہیں ستمبر 2017 میں باجوڑ علاقہ ماموند میں تحصیلدار فوا دپر بم دھماکہ ہوا جس میں تحصیلدار فوا د سمیت چھ لیویز اہلکار ارشدزمان،معتبر خان،عنایت خان،برادر،محمد یوسف اور ہدایت اللہ شہید ہوگئے تھے تحصیلدار فوا دکو شہداء پیکج میں شامل کیا گیا لیکن ان چھ لیویز اہلکاروں کو تاحال(شہداء پیکیج) سے محروم رکھا گیا ہیں جس کیوجہ سے ان کے بال بچے فاقوں پر مجبور ہیں اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے پُرزور مطالبہ کیا کہ شہید لیویز اہلکاروں کو فوری شہداء پیکیج دیا جائے تاکہ ان کے بچے بھی احساس محرومی کے شکار نہ ہو آخر میں اُنہوں نے باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی واک کرتے ہوئے شہیدلیویز اہلکاروں کے حق میں نعرہ بازی کی۔انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باجوڑ میں مستقل ڈی سی تعینات کیا جائے اور شہداء کیلئے جاری کیا گیا فنڈ ریلیز کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ اگر اگلے چند دنوں میں شہداء فنڈ ریلیز نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.