ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں بہت جلد بلدیاتی انتخابات ہونگے اور قبائلی اضلاع میں بلدیاتی نمائندوں کے آنے سے یہاں کے عوام کے مسائل حل ہوجائیں گے ۔ قبائلی علاقوں کے صحافیوں نے انتہائی نامساعد حالات میں ملکی مفاد میں رپورٹنگ کی ۔ قبائلی صحافیوں نے قبائلی اضلاع میں قیام امن کے لیے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے باجو ڑپریس کلب کے صدر حسبان اللہ کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسعود خان ، سینئر صحافی انوراللہ خان ، میاں سعید الرحمن، عرفان اللہ جان ، زاہد جان ، حاجی نعیم اللہ ، نورمحمد بنور ی ، طاہر درانی ، حنیف اللہ ، اکرام الدین، شاہ خالد ، قیاس خان ، معاذ خان ، گل احمد جان ، سمیع اللہ اور دیگر بھی موجودتھے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے کہاکہ باجوڑ کے صحافیوں نے حکومتی عملداری کی بحالی اور قیام امن کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باجوڑکے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت ٹھو س اقدامات اُٹھائیگی اور بہت جلد قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہونگے جس سے اختیار حقیقی معنوں میں عوام کے پاس جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے کہا کہ ملک کے دیگر اضلاع کے عوام کو جو سہولیات میسر ہیں وہ قبائلی اضلاع کے عوام کو بھی میسر ہونگے او رمزید قبائلی عوام کیساتھ کوئی ذیادتی نہیں ہوگی اور انضمام کا عمل بھی جلد مکمل ہوجائیگا۔ انھوں نے کہا کہ میں خود بھی ایک قبائلی ہوں اور قبائلی عوام کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ عوامی مسائل جلد حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی صحافی برادری کے ساتھ خصوصی ملاقات اور بریفنگ
You might also like